لاہور؛ کالعدم تنظیموں پر سیلاب زدگان کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
48 کالعدم تنظیموں کی فہرست متعلقہ پولیس افسران کو بھجوا دی گئی ہے (فوٹو فائل)

48 کالعدم تنظیموں کی فہرست متعلقہ پولیس افسران کو بھجوا دی گئی ہے (فوٹو فائل)

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سکیورٹی کی جانب سے کالعدم تنظیموں پر سیلاب زدگان کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 48 کالعدم تنظیموں کی فہرست متعلقہ پولیس افسران کو بھجوا دی گئی ہے،  جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم سیلاب زدگان کے نام پر چندہ جمع کرنے کے لیے کیمپ لگائے تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ یہ پابندی انسداد دہشت گردی کےایکٹ اورشیڈول الیون بی کے تحت لگائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔