- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید 57 افراد جاں بحق، تعداد 1265 ہوگئی
اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے57 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1265 ہو گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تازہ اعداد شمار کے مطابق سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 38 جب کہ خیبر پختونخوا میں 17 اور کشمیر و بلوچستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 22 مرد، 18 خواتین اور 17 بچے شامل ہیں۔
مزید پڑھیے: دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، ہزاروں افراد پھنس گئے، سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع
سندھ میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 470 اور خیبر پختونخوا میں 385 ہو گئی ہے۔بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں 257 اور پنجاب میں 188 افراد جاں بحق ہوئے۔
سیلاب اور بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ناگہانی واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 577 ہو گئی، جس میں سب سے زیادہ تعداد 7 ہزار 204 سندھ سے ریکارڈ کی گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 27 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیے: کوٹری میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، پانچ افراد جاں بحق
سرکاری اعداد شمار کے مطابق 7 لاکھ 35 ہزار 584 مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں شدید متاثر علاقوں میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔