چینی بچے کی پاکستان سے محبت، جمع پونجی سیلاب سے متاثرہ بچوں کیلئے دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
چینی بچے کی فراخدلی اور ہمدردی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے:فوٹو:سوشل میڈیا

چینی بچے کی فراخدلی اور ہمدردی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے:فوٹو:سوشل میڈیا

بیجنگ: پاکستان اورچین کی لازوال دوستی کا ایک اورمظاہرہ سامنے آگیا۔ چینی بچے نے اپنی جمع پونجی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دے دی۔

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں چین ایک دیرینہ دوست کی طرح ساتھ کھڑا ہے۔ چینی عوام کی پاکستانی عوام سے محبت لازوال ہے جس کا ایک اور ثبوت منظر عام پر آگیا۔

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسردہ چینی بچہ سال نو کے لئے جمع کی گئی بچت لے کر بینک پہنچ گیا اور پیسے پاکستان میں سیلاب سے متاثر بچوں کی مدد کے لئے عطیہ کردئیے۔

https://twitter.com/shahsabg/status/1565676006458941441?s=20&t=Anwq807ZTQvbOYUOvS0PYQ

چینی بچے کی سیلاب سے متاثر پاکستانی بچوں کی مدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ صارفین نے بچے کے جذبے کو سراہا اور دونوں ممالک کی دوستی کو اٹوٹ قراردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔