شبانہ اعظمی اور نصیر الدین شاہ ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حصہ  ہیں، بی جے پی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی رہائی کو شرمناک قرار دیا تھا (فوٹو:فائل)

شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی رہائی کو شرمناک قرار دیا تھا (فوٹو:فائل)

 ممبئی: بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رہنما کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے لیجنڈ شبانہ اعظمی اور نصیر الدین شاہ ملک کو توڑنے والے گینگ کا حصہ ہیں۔

بی جے پی کے رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ ناروتم مشرا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار شبانہ اعظمی اور نصیرالدین شاہ کو بھارت کے ٹکڑے کرنے والے گینگ کا حصہ قرار دے دیا۔

بی جے پی رہنما نے بیان میں کہا کہ شبانہ اعظمی، ان کے شوہر رائٹر جاوید اختر اور نصیر الدین شاہ ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حصہ ہیں۔

مشرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ اداکار بھارت کو توڑنے کی خواہش رکھنے والے گینگ میں شامل ہیں اور بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں کوئی بھی واقعہ ہو تو اس پرشور مچانے لگتے ہیں۔ یہ بے نقاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلقیس بانو گینگ ریپ مجرموں کی رہائی،شبانہ اعظمی بات کرتے ہوئے روپڑیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز  شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو گینگ ریپ کیس کے ملزموں کی رہائی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا تھا اور وہ اس بارے میں بات کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔