‎خیبرپختونخوا میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا (فوٹو : فائل)

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا (فوٹو : فائل)

 پشاور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ‎خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی اس پیش گوئی پر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، بارشوں سے بعض شہری علاقوں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔