شہباز شریف کا مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو سراہا، فوٹو: فائل

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو سراہا، فوٹو: فائل

 اسلام آباد / کراچی: سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا اور وفاق کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت دی کہ  تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور وفاقی حکومت ہر طرح سے سندھ حکومت کی مدد کے لئے تیار ہے۔

اس موقع مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے وزیراعظم کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے اور ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے جبکہ  وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔