امیتابھ بچن کی نئی کامیڈی فلم ’گڈ بائے‘ کا پہلا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 ستمبر 2022
کامیڈی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

کامیڈی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: امیتابھ بچن کی نئی کامیڈی فلم ’گڈ بائے‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ بگ بی نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کیا ہے۔


 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)


’گڈ بائے‘ کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کامیڈی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کے پہلے پوسٹر میں امیتابھ بچن اور رشمیکا کو باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے میں دکھایا گیا ہے۔ پہلے پوسٹر میں امیتابھ بچن اور رشمیکا مندنا پتنگ اڑاتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ رواں برس اپریل میں شروع کی گئی تھی جسے 7 اکتوبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔