- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پاک بھارت میچ؛ حسنین یا حسن علی میں کس کو موقع ملے گا؟
دبئی: پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت کیخلاف کھیلے گا، مگر شاہنواز دھانی کی انجری کے سبب قومی ٹیم میں آج حسن علی یا محمد حسنین کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی تاہم اس سے قبل پاکستان کو اپنی پلیئنگ الیون میں سائیڈ اسٹرین انجری کے شکار شاہنواز دھانی کی جگہ حسنین یا حسن علی میں سے کسی ایک کھلاڑی کو شامل کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ: سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
قومی ٹیم نے گزشتہ روز نیٹ پریکٹس کے بجائے صرف جم سیشن کو ترجیح دی اور ٹیم مینیجر منصور رانا کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا تھا۔
ایشیا کپ کے آغاز سے قبل شاہین آفریدی جبکہ ٹورنامںٹ کے دوران محمد وسیم جونیئر بھی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کو بولڈ تجربات کا مشورہ دے دیا
دوسری جانب بھارتی ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ہے کیونکہ اویش خان بخار میں مبتلا ہیں جبکہ جڈیجا انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ انکی جگہ اکسر پٹیل کو پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔