- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
افغانستان سے طورخم کے راستے پیاز اور ٹماٹر کی آمد، پشاور میں نرخ کم ہونے لگے
پشاور: وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات پر ڈیوٹی معاف کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان سے طورخم کے راستے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کا سلسلہ جاری ہے جس کی کلیئرنس کے لیے دن رات عملہ تعینات ہے تاکہ ٹماٹر اور پیاز کے نرخوں میں کمی آسکے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سےڈیوٹی فری درآمدات کےباعث ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، 308 ٹرکوں پر مشتمل 9 ہزارمٹرک ٹن پیاز بھی درآمد کی گئی جب کہ گزشتہ 4 دنوں میں 222 ٹرکوں پر مشتمل 6 ہزار مٹرک ٹن ٹماٹر درآمد کی گئی۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پیاز اور ٹماٹر کی افغانستان سے درآمدگی شروع ، نئی کھیپ پشاور سبزی منڈی پہنچ گئی جس کے بعد ٹماٹر اور پیاز کے نرخ میں کمی آئی ہے، پیاز کا نرخ 250 سے کم ہوکر 100 روپے فی کلو ہو گیا۔
واضح رہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث سبزی کی قیمتوں میں ہوشروبا اضافہ ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔