نواز شریف، عمران کے پس پردہ روابط کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) خبریں تراشنے کی بجائے سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے، رہنما پی ٹی آئی

(فوٹو: ٹوئٹر) خبریں تراشنے کی بجائے سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے، رہنما پی ٹی آئی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے نواز شریف اور عمران کے مابین پسِ پردہ روابط کے معاملے پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں لیکن حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا مؤقف نہایت غیر مبہم اور دوٹوک ہے، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں، اسکا فیصلہ عوام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، خبریں تراشنے کی بجائے سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے، ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔