غزہ؛ حماس نے اسرائیل کیلیے جاسوسی کرنے والوں سمیت 5 افراد کو پھانسی دیدی

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
حماس نے دو کو اسرائیل کیلیے جاسوسی اور 3 کو قتل کے الزام میں پھانسی دی، فوٹو: فائل

حماس نے دو کو اسرائیل کیلیے جاسوسی اور 3 کو قتل کے الزام میں پھانسی دی، فوٹو: فائل

غزہ: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی حکمراں جماعت حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 2 اور قتل کے الزام میں 3 افراد کو پھانسی دیدی۔

عالمی خبر رساں کے مطابق غزہ کی حکمراں پارٹی حماس کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 5 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ملزمان کو اپنی صفائی کا مکمل موقع دیا گیا اور انصاف کے سارے تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ جس میں سے دو نے 1991 میں اسرائیل کو حماس سے وابستہ افراد اور راکٹ لانچنگ پیڈز کی معلومات فراہم کی تھیں۔

حماس حکومت کی وزارت داخلہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں جن افراد کو پھاسنی دی گئی ان کی عمریں 44 اور 54 سال ہے جو خان یونس کے رہائشی ہیں۔ تاہم اُن کے نام نہیں ظاہر کیے گئے۔

بقیہ جن تین افراد کو پھانسی دی گئی ان پر قتل کا الزام تھا۔ ان تینوں کی بھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کہاں ہوئی اور ان کا وکیل کون تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔