پاک بھارت ٹاکرا؛ سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) پولیس بھی سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے پُرعزم

(فوٹو: ٹوئٹر) پولیس بھی سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے پُرعزم

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس قبل سٹے باز متحرک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے سٹے بازوں اور بُک میکرز نے بھارت کو فتح کے لیے ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

بُک میکرز نے پاک بھارت میچ پر سٹہ کھیلنے کیلئے شہر میں متعدد ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز پر پناہ لے رکھی ہے، جہاں انہوں نے بھارت کی جیت کا بھاؤ 65 پیسے جبکہ پاکستان کی جیت کا ریٹ ایک روپے 50 پیسے مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا؛ سٹے باز متحرک، بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

دوسری جانب لاہور میں پولیس بھی سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے متحرک ہے جس کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ: سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

افضال کوثر نے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں بُک میکرز کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ سابقہ سٹے بازوں کے ریکارڈ کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔