- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
پکوڑے کھانے کے شوقین برطانوی جوڑے نے بچے کا نام پکوڑا رکھ دیا
لندن: برطانیہ میں پکوڑے کے کھانے کے شوقین والدین نے اپنے نومولود کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ریسٹورینٹ ’’ دی کیپٹن ٹیبل‘‘ میں چائے کے ساتھ پکوڑے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ ریسٹورینٹ پاکستانی اور بھارتی شہریوں میں تو کافی مقبول ہے ہی لیکن مقامی شہری بھی پکوڑے کھانے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
اس ریسٹورینٹ میں باقاعدگی سے چائے پکوڑا کھانے کے لیے آنے والے ایک برطانوی جوڑے کے یہاں بچے کی ولادت ہوئی جس پر پکوڑے کے ان دیوانوں نے اپنے نومولود کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا۔
اس دلچسپ بات کا انکشاف ریسٹورینٹ کے بھارتی مالک نے سوشل میڈیا پر ریسٹورینٹ کے پیج پر کیا جس پر صارفین نے مزے مزے کے کمنٹس کیے۔
ایک نہ لکھا کہ ہر شام چائے کے ساتھ اب یہ بچہ (پکوڑا) ہوا کرے گا جب کہ ایک اور صارف نے اپنے بچوں کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ میرے دو بچے ہیں۔۔ چکن اور تکا۔
اسی طرح ایک خاتون صارف اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوئی لکھتی ہے کہ حمل کے دوران کھانے کے لیے میری پسندیدہ چیزیں کیلے اور تربوز تھے لیکن میں نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور بچوں کا نام کیلا یا تربوز نہیں رکھا۔
ایک اور صارف نے اپنے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرا بچہ ہے اور اس کا نام چکن بال ہے کیوں کہ یہ میں شوق سے کھاتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔