سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ؛ زیارتوں پر جانے کیلئے 40 مسیحی اور ہندو ملازمین کے ناموں کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام مسیحی برادری اور ہندو ملازمین کی زیارتوں پر جانے کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس کے تحت امسال 40 ملازمین زیارت کے لیے جائیں گے۔ 

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی زیر صدارت اجلاس میں قرعہ اندازی کی گئی۔ قرعہ اندازی میں ڈسٹرکٹ وائز اور زون وائز قرعہ اندازی میں 40 ملازمین کے قرعہ نکالے گئے۔

اس موقع پر ایم ڈی زبیر احمد چنہ نے تمام ملازمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کے ملازمین کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں آئندہ بھی اقدامات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے جو بھی بنیادی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے۔ اس موقع پر ملازمین نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔