- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
پنجاب حکومت کو گرا کر ہی دم لیں گے، عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو گرا کر ہی دم لیں گے کیونکہ یہ صوبائی حکومت نہ صرف کرپٹ اور غیرقانونی ہے بلکہ اس نے سیلاب سے متاثرہ افراد و علاقوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
پی ٹی وی لاہور سینٹر میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فارن فنڈنگ حرام کی کمائی ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں ضمنی انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور کرپشن کرنے میں لگی ہوئی ہے، مونس الہی ہر ٹھیکے اور منصوبے میں اپنا 7 فیصد کمیشن وصول کر رہا ہے، اس حکومت کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا اور ایک دو اراکین ادھر ادھر ہو گئے تو یہ حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔
لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ تریسٹھ اے پر اپنی رائے اور پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کیخلاف فیصلے پر نظرثانی کی اپیلیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرے کیونکہ پی ٹی آئی اراکین کے ووٹ شمار بھی نہیں کئے گئے اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کی سزا بھی سنا دی گئی، پنجاب حکومت کسی بھی وقت گرائی جا سکتی ہے جس کے لئے کام جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔