بلوچی زبان کی پاکستانی فلم ’ڈوڈا‘ ریلیز کردی گئی

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
فلم کو عادل بزنجو نے ڈائریکٹ کیا ہے، جب کہ نمایاں کردار شعیب حسان نے ادا کیا۔فوٹو: انسٹاگرام

فلم کو عادل بزنجو نے ڈائریکٹ کیا ہے، جب کہ نمایاں کردار شعیب حسان نے ادا کیا۔فوٹو: انسٹاگرام

کراچی: بلوچی زبان میں بنائی گئی  فلم ’ڈوڈا‘ پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

فلم کو عادل بزنجو نے ڈائریکٹ کیا ہے، جب کہ نمایاں کردار شعیب حسان نے ادا کیا۔

فلم کی کہانی ایک سابق باکسر کے گرد گھومتی ہے، جس کا تعلق لیاری کے پسماندہ  علاقے سے ہے۔

مرحوم  اداکار انور اقبال نے بھی فلم ‘‘ڈوڈا’’ میں مختصر کردار کیا ہے۔

انور اقبال کا مختصر کردار ان کی بلوچی زبان کو سینما گھروں میں متعارف کروانے کی کوششوں کو زندہ رکھے گا۔

کراچی کا کیپری سینما اسکریننگ کے افتتاحی دن مکمل طور پر بک تھا اور ہاؤس فل کا بورڈ لگا دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔