عمران خان جلد اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے، ترجمان پی ڈی ایم

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان جلد اڈیالہ جیل کے مہمان ہوں گے۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان نہ ماہر اسلامیات ہے نہ ہی سیاسیات، البتہ یہ ماہر فضولیات ہیں جو کچھ بھی بول دیتا ہے۔

حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو چلینج دیا کہ تم بار بار کہتے ہو کہ پاکستان میں بارہ موسم ہیں سوال یہ ہے بارہ موسم کے نام بتائیں، آئے روز نت نئی اوٹ پٹانگ باتیں کرتے ہو تم ملکی سیاست میں ایک انوکھا نمونہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ تم بنی گالہ میں یا وزیراعظم ہاؤس میں نہیں چڑیا گھر میں اچھے لگتےہو، چڑیا گھر نہ صحیح مگر آپ اڈیالہ جیل کا مہمان بنو گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔