آہنی ہاتھ والے کھلاڑی نے ایک منٹ میں 68 بیس بال بیٹ توڑڈالے

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
محمد کریمنووچ کا تعلق جرمنی سے ہے جو اس سے قبل ہاتھوں سے ناریل اور سافٹ ڈرنک کین توڑچکے ہیں

محمد کریمنووچ کا تعلق جرمنی سے ہے جو اس سے قبل ہاتھوں سے ناریل اور سافٹ ڈرنک کین توڑچکے ہیں

روم، اٹلی: مارشل آرٹ کھلاڑی اور اس سے قبل کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے محمد کریمنووچ کو عوام ’ہتھوڑے جیسے ہاتھوں والا‘ کہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے ایک منٹ میں بیس بال کھیل کے 68 بیٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس سے قبل وہ کسی مدد کے بغیر صرف اپنے ہاتھوں سے سب سے زیادہ یعنی148  ناریل توڑنے کا ریکارڈ اور سافٹ ڈرنک کین توڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی وہ بہت سے ریکارڈ بناچکے ہیں۔ اب انہوں نے اٹلی میں منعقدہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے شو، لوشو دائی ریکارڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

محمد کریمنووچ نے صرف ایک منٹ میں بیس بال کے 68 بیٹ توڑے جو بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ اگرچہ انہیں توڑتے ہوئے انہیں ہاتھوں کی تکلیف سے بھی گزرنا پڑا لیکن وہ رکے نہیں اور اپنا ہدف پورا کیا۔ اس سے قبل بھی وہ کئی ریکارڈ بناچکےہیں۔

اس کامیابی کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے محمد کریمنووچ کو تصدیقی سند بھی عطا کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔