پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر بالی وڈ میں خاموشی حیران کن ہے، مہوش حیات

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتی ہے۔اداکارہ، ۔فوٹو: فائل

مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتی ہے۔اداکارہ، ۔فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مہوش حیات نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر برطانوی صحافی کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا۔

صحافی کی ٹوئٹ کی تائید کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ بالی وڈ میں خاموشی حیران کن ہے، مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ بالی وڈ فنکاروں کے پاس یہ اچھا وقت ہے وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ قوم پرستی اور سیاست سے بالاتر ہو کر وہ پاکستان میں اپنے مداحوں کی فکر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نقصان میں ہیں، فنکاروں کی طرف سے ایک یا دو اچھے الفاظ برا تاثر نہیں چھوڑیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔