جائیداد کا تنازع؛ رشتے داروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

لکی مروت: میٹھا خیل کرک میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے  5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دو گروپوں میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے آپس میں رشتےدار بھی تھے، فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فریق اول کے 3 جبکہ دوم کے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔