- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دینے پر وزیراعظم کی قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابی پر قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جیت پر قوم اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک دیتا ہوں، آپ نے قوم کے دل بھی جیت لیے۔
خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔
عمران خان کی قوم کو مبارکباد
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے مقابلے میں فتح پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کی اور اپنے اعصاب کو دباؤ سے بچایا، اس مشکل وقت میں ایسی کامیابی قوم کے مورال کو اوپر کرنے کے لیے بہت ضروری تھی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ بدترین آفات میں چند لمحات کی خوشیاں بکھرنے پر بہت بہت شکریہ۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1566487746809577477
وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے بھی پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔