پرنس کریم آغا خان کا پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
فوٹو دی اسماعیلی

فوٹو دی اسماعیلی

 اسلام آباد: اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دس ملین ڈالر کی خطیر امداد دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر مجھ سمیت تمام پاکستانی آغا خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان سے بین الاقوامی برادری میں سیلاب اور اس کے بعد کی صورت حال سے آگاہی پیدا کرنے کی درخواست کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔