پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار کو فروغ دینے پر اتفاق

آن لائن  پير 5 ستمبر 2022
چین کا رائل گروپ اور پاکستان کے جے ڈبلیو ہولڈنگز نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ فوٹو: فائل

چین کا رائل گروپ اور پاکستان کے جے ڈبلیو ہولڈنگز نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / بیجنگ: پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان بھینسوں کے کاروبار میں تعاون کو بڑھانے کے جذبے کے تحت چین کا رائل گروپ اور پاکستان کے جے ڈبلیو ہولڈنگز نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

ایم او یو کے مطابق دونوں کمپنیاں بھینسوں کے فارم کی تعمیر بھینسوں کی ڈیری مصنوعات کی ڈیپ پروسیسنگ اور دیگر متعلقہ منصوبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں گی۔

رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی کارپوریشن کے نائب صدر ٹینگ کیوجن نے چائنا اکنامک نیٹ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا ہم اور جے ڈبلیو ہولڈنگز مشترکہ طور پر 100ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔