جب تک قلم میں دم ہے ہمایوں سعید کے لئے لکھوں گا،خلیل الرحمٰن قمرکا یوٹرن

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
حیران ہوں یوٹیوبرز سے میرا مذاق ہضم نہیں ہوتا،خلیل الرحمٰن قمر:فوٹو:فائل

حیران ہوں یوٹیوبرز سے میرا مذاق ہضم نہیں ہوتا،خلیل الرحمٰن قمر:فوٹو:فائل

 لاہور: معروف رائٹر اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید کے بارے میں دئیے گئے بیان پر یو ٹرن لیتے ہوئے اسے مذاق قرار دے دیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ حیران ہوں کہ میرا ذرا سا مذاق یوٹیوبرز سے کیوں ہضم نہیں ہوتا۔ جب تک میرے قلم میں دم ہے ہمایوں سعید کے لئے لکھتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نجی ٹی وی چینل کودئیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے لئے لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں اور اب کوئی اور ان کے لئے لکھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔