آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے، حکومت کو قرضے مل نہیں رہے اور اس میں قرض واپس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی اور شجاعت حسین آپس میں صلح کریں اور اگر صلح کرانے میں مجھے کوئی کردار دیں تو میں تیار ہوں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ دونوں بھائی آپس میں صلح کریں۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہباز شریف کی حکومت عمران خان مقابلہ نہیں کرسکتی، عمران خان چوبیس گھنٹوں مین لاکھوں کے جلسے کررہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اکنامی تباہ ہے کوئی ان کو پیسے دینے کیلئے تیار نہیں ہے، نواز شریف کا حکومت کا حصّہ نہ بننا درست تھا۔

رہنما عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ان کے سارے کیسز ختم ہوچکے ہیں، نیب سے جو کیس انہوں نے ختم کرائے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ میں لگے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ رٹ دائر کرنے جارہا ہوں وزراء کی تعداد آئیں میں دئیے گئے طریقہ کار سے زیادہ ہے، حکومت کا الٹرساونڈ بھی ہوچکا ہے ایکسرے کی رپورٹ بھی ہر گھر پہنچ چکی ہے۔

دریں اثنا اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے، ہنگامی بنیادوں پر 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہیے، قرضے مل نہیں رہے اور واپس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی، سامراج کو سلامی ہمارا مقدر بن گیا ہے، ن لیگ جلسے کرے تو جائز، عمران خان جلسے کرے تو ناجائز۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔