پٹرول مہنگا کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت،وزارت پٹرولیم ، اوگرا سے جواب طلب

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے، درخواست گزار

عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے، درخواست گزار

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری وکیل اگلی سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعات میں اضافہ کا طریقہ کار پیش کریں۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق نے درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، جس کے لیے کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی، اور اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔