لاہور میں سوئمنگ پول میں بچی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
سوئمنگ پول کا مالک علی رضا پہلے ہی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ہے۔

سوئمنگ پول کا مالک علی رضا پہلے ہی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ہے۔

 لاہور: مناواں میں 10 سالہ ماریہ کے قتل کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔

انویسٹی گیشن پولیس نے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا۔ سوئمنگ پول کا مالک علی رضا پہلے دن سے انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا کہ میڈیکل اور فرانزک کی رپورٹس کی روشنی میں مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں : لاہور میں بھائی کے ساتھ سوئمنگ پول جانے والی 10 سالہ بچی ’زیادتی‘ کے بعد قتل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  مناواں کے علاقے شریف پورہ دس سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ ایک روز قبل سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی۔ جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جاچکی ہے۔

والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوئمنگ پول میں بچی کی موت؛ رپورٹ میں قتل اور زیادتی کی تصدیق

اسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سےزیادتی کی تصدیق ہوگئی، بچی کو زیادتی کے بعد پانی میں غوطہ دے کر قتل کیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔