- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کو کلین چٹ دے دی
لاہور: اینٹی کرپشن نے زمین کی غیر قانونی فروخت کے کیس میں شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہ ہونے کا بیان دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی اینٹی کرپشن لاہور میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نازیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں اور شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہ ہونے کا بیان دے دیا۔ وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہیں ہوا۔ وکیل شیخ رشید نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں اب ہماری درخواست غیر موثر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کے خلاف تحقیقات شروع کردیں
عدالت نے شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔
شیخ رشید احمد نے درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی تک رقبہ مکمل فروخت نہیں ہوا، ابھی 80 فیصد رقم وصول کرنا باقی ہے، ساری زمین کا قبضہ میرے پاس ہے، رائل ریذیڈینشیا والا رقم بھی نہیں دے رہا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ضلع اٹک میں 149 کنال کے رقبے کا 67 کروڑ میں رائل ریذیڈینشیا کیساتھ معاہدہ کیا تھا، رائل ریذیڈینشیا سے 10 کروڑ روپے ایڈوانس وصول کئے، 57 کروڑ کی ادائیگی 23 فروری 2022 تک مکمل ہوئی، زمین کی فروخت کا معاہدہ کسی بھی طرح غیر قانونی نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے غیر قانونی طور پر انکوائری شروع کی، اینٹی کرپشن میں کل 15 جولائی کی طلبی کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔