- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
کراچی میں آئل ٹینکراور وین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق
کراچی میں اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق اسٹیل مل موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور ہائی ایس وین کی ٹکرمیں 2 افراد جاں بحق اور13 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی وین اسٹیل مل موڑ کےقریب مخالف سمت سے آرہی تھی۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 42 سالہ سعید محمد اور26 سالہ وقاص احمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسٹیل مل چورنگی پر آل ٹینکر اور مسافر وین کے درمیان تصادم، ٹریفک سیکشن اسٹیل ٹاون ضلع ملیر کا بروقت اقدام زخمیوں کی ہسپتال منتقلی اور ہیوی ریکوری ویکل اور فورک لفٹر کے ذریعے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹایا جارہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا جا سکے۔ pic.twitter.com/UQF2g4TI4f
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) September 5, 2022
زخمیوں میں 30 سالہ عامر مشتاق ، 32 سالہ ریحان عبدالستار ، 20 سالہ شرجیل احمد ، 32 سالہ راحت حسین، 44 سالہ محمد پرویز ، 22 سالہ علی رضا ، 32 سالہ حسین فرخت الدین ،30 سالہ جنید حسین،28 سالہ اویس،41 سالہ عبدالمنان ، 27 سالہ محمد متین ، 37 سالہ شہباز متین اور40 سالہ محمد اسلم شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔