- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
پاکستان کی فضائی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
کراچی: دبئی سے پاکستان لایا جانے والا دو کروڑ روہے مالیت کا سونا دوران پرواز چوری ہوگیا، پرواز اترنے پر تلاشی کے باوجود سیکیورٹی حکام سونا برآمد نہ کرسکے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا واقعہ سامنے آگیا، دوران پرواز جیولر کا دو کروڑ روپے مالیت کا 1542 گرام سونا چوری ہوگیا۔
نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر ای زید 335 سے کراچی آنے والے مسافر جیولر محمد مونس نجی ایئرلائن کی پرواز سے چار ستمبر کی سہ پہر کراچی آرہا تھا۔
متاثرہ جیولر محمد مونس نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں واقعے کی تفصیل کچھ اس طرح بتائی کہ دورانِ پرواز سیٹ کے اوپر لگیج میں رکھے بیگ سے ڈیڑھ کلو سونا غائب ہوا۔
محمد یونس نے کہا کہ سونے کی گمشدگی کی اطلاع فوری طور پر طیارے کے عملے کو دی، جس پر عملے نے سیکیورٹی حکام کو مطلع کیا اور جہاز لینڈ کرنے کے بعد سونے کی تلاش میں پاکستان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کی سو فیصد اسکیننگ کی تاہم سونا برآمد نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق مسافر محمد مونس قانونی طریقے سے ایکسپورٹ کیے گئے زیورات کی نصف قیمت سونے کی شکل میں واپس لارہا تھا اور سونے کی پاکستان آمد کے بارے میں کسٹم حکام کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی، سونا کراچی کے نورتن جیولر کی ملکیت تھا۔
ڈیوٹی پر تعینات کسٹم حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مسافر کی رپورٹ پر جہاز کی تفصیلی تلاشئ لی گئی اور تمام مسافروں اور سامان کی بھی 100 فیصد سکریننگ کی گئی تاہم سونا کسی مسافر سے برآمد نہ ہوسکا کسٹم حکام نے امکان ظاہر کیا کہ چوری کا واقعہ دبئی ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت پیش آیا ہو تاہم متاثرہ مسافر کا دعوٰ ہے کہ دوران پرواز سونے کی موجودگی کی تصدیق کی تھی سونا دوران پرواز ہی چوری ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔