چارسدہ اور نوشہرہ کے نواحی علاقوں میں بند اسکول کھول دیے گئے

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: نوشہرہ کے نواحی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے بند شدہ اسکولوں کو کھول دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب کے باعث لوگ بے گھر ہوگئے اسی طرح اسکولوں میں پانی بھرجانے کے باعث انھیں بند کردیا گیا تھا تاہم سیلابی پانی اترنے کے بعد اسکولوں کو صفائی کے بعد کھول دیا گیا ہے اور اب تعلیمی سرگرمیاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اسی طرح چارسدہ کے نواحی علاقوں میں بھی سیلاب کی وجہ سے بند اسکول کھل گئے ہیں، یہاں بھی اسکولوں میں بھاری مقدار میں پانی جمع ہوگیا تھا جسے نکالنے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔