- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن درست کردی گئی، وسطی بلوچستان کی بجلی بحال
کوئٹہ: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی دادو-خضدار ٹرانسمیشن لائن درست کردی گئی جس کے بعد وسطی بلوچستان کے بڑے حصے کو بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، وزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود مانیٹر کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی دادو – خضدار ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی ہے جس سے وسطی بلوچستان کے ایک بڑے حصے کو بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی ہے۔
بلوچستان میں سیلاب کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی تھی۔ سبی سے کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کے 10 ٹاورز سیلابی پانی کی وجہ سے گر گئے تھے ان پر بحالی کا کام 10 ستمبر تک مکمل ہو جانے کی امید ہے جب کہ سبی سے مچھ ٹرانسمیشن لائن پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔
زمینی راستے، بھاری مشینری اور مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کے باوجود مشکل ٹاسک کو مکمل کیا گیا۔ ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان اور ان کی ٹیم کام کی نگرانی کے لیے سائٹ پر موجود رہی ۔ بحالی کے کام کے دوران سیلابی پانی سے گزرنا اور مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کا بھی سامنا رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔