سیلاب نے سوڈان میں تباہی مچادی، 112 ہلاکتیں

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
سیاسی بحران کے شکار سوڈان میں سیلاب نے تباہی کو مزید ہولناک کردیا، فوٹو: فائل

سیاسی بحران کے شکار سوڈان میں سیلاب نے تباہی کو مزید ہولناک کردیا، فوٹو: فائل

خرطوم: سوڈان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب سے ہونی والی ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

بارشوں اور سیلاب میں مجموعی طور پر 112 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 35 ہزار کے قریب گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 50 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔

سیلاب سے 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پناہ گاہوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ وبا پھوٹ پڑی ہے اور سب سے زیادہ بچے اور خواتین بیمار پڑ رہے ہیں۔

سوڈان میں اس وقت سیاسی بحران بھی عروج پر ہے۔ طویل عرصے تک حکمراں رہنے والے عمر البشیر کی عوامی احتجاج کے بعد معزولی سے اب تک مستحکم حکومت نہیں بن سکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔