سندھ میں سیلابی صورتحال: شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تقریب منسوخ

اسٹاف رپورٹر  پير 5 ستمبر 2022
اس مرتبہ تین روزہ سرکاری تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ (فوٹو: فائل)

اس مرتبہ تین روزہ سرکاری تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ (فوٹو: فائل)

 کراچی: سندھ حکومت نے برسات کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب منسوخ کر دی۔

سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس لیے عرس مبارک کی تین روزہ سرکاری تقریبات کے بجائے صرف حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر چادر چڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرامگاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔