پاکستانی جیت پر جشن مناتے ہوئے نادیہ حسین اور عمران عباس کی وڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
نادیہ حسین نے ویڈیو میں عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

نادیہ حسین نے ویڈیو میں عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

 اسلام آباد: انڈیا کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ماڈل نادیہ حسین اور اداکار عمران عباس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نادیہ حسین نے ویڈیو میں عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن دیا ’پاکستان کی جیت کا جشن ‘ اور اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اور ماڈل نادیہ حسین اور عمران عباس کو ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت پر جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قبل ازیں نادیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اسلام آباد کے ایک کیفے میں عروہ حسین ، عمران عباس کے ہمراہ میچ دیکھنے کے مناظر کی ویڈیو کو  بھی اپ لوڈ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔