ڈکیتی کی انوکھی واردات، ملزمان لہسن کے تھیلے چھین کر فرار

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران مسلح ملزمان مقامی فارم ملازم سے لہسن کے تھیلے چھین کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چونترہ کی حدود میں فارم کا ملازم خالد لہسن کے تھیلے تیار کررہا تھا، اسی دوران مسلح ملزمان نے لہسن سے بھرے تھیلے چھیننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت  کے دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فارم کے ملازم کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لہسن سے بھرے تھیلے لے کر فرار ہوگئے،و اردات کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لہسن کی ڈکیتی میں مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ملازم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔