سیلاب کے باعث فلم ’ضرار‘ کی ریلیز ایک ہفتہ مؤخر

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

 لاہور: ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث فلم’ضرار‘ کی ریلیز ایک ہفتے کیلئے مؤخر کردی گئی۔

اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم اب 23 ستمبر کے بجائے 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’ضرار‘ کا شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا کیوں کہ فلم کا ٹریلر دو برس قبل 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔

فلم ایک جاسوسی تھرلر ہے اور ہمیں ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان دشمنوں کے نرغے میں ہے اور وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

اداکار شان شاہد نے فلم میں آئی ایس آئی کے ایک جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جو پاکستان کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

فلم میں بہترین ایکشن مناظر موجود ہیں جو شائقین کو بہت زیادہ تفریح فراہم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔