’لال سنگھ چڈا‘ 20 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
11 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم کی انڈین باکس آفس پر پرفارمنس ناکام رہی،، فوٹو: انسٹاگرام

11 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم کی انڈین باکس آفس پر پرفارمنس ناکام رہی،، فوٹو: انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم’لال سنگھ چڈا‘ 20 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم کی انڈین باکس آفس پر پرفارمنس ناکام رہی اور تقریباً ایک ارب انڈین روپیہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ ’لال سنگھ چڈا‘ نے عالمی باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی اور 2022 کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم آرگنائزر کا خیال ہے کہ انڈین باکس آفس پر ناکامی کے بعد فلم کو جلد از جلد اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کردینا چاہئے تاکہ مزید خسارے سے بچا جاسکے۔

فلم کے پروڈیوسر نے ان افواہوں کی بھی تردید کی ہے کہ فلم کی بدترین پرفارمنس کی وجہ سے ہرجانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور مسئلہ کی نوعیت بالکل مختلف ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔