سندھ میں ریلیف کیمپوں میں ٹینٹ اسکول قائم کر دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب

فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب

 کراچی: سندھ میں سیلاب سے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں ریلیف کیمپوں میں ٹینٹ اسکول قائم کرنے کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے عمر کوٹ میں پہلے ٹینٹ اسکول کا افتتاح کر دیا ہے، وزیر تعلیم سندھ نے سیلاب متاثرہ بچوں کے ساتھ ٹینٹ اسکول میں وقت بھی گزرا۔

وزیر تعلیم نے سیکریٹری تعلیم کو سندھ بھر میں ریلیف کیمپوں میں اسکولز قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ سیلاب کے باعث متاثرہ اسکول اور دربدر ہونے والے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے نہیں دیں گے اس لیے ٹینٹ اسکول میں بچوں کی تعلیم کو جاری رکھا جائے گا، موجودہ صورتحال میں یہ اقدام نہ اٹھاتے تو 25 لاکھ بچے اسکولز سے باہر ہو جاتے۔

وزیر تعلیم سندھ کی طرف سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ریلیف کیمپوں میں ٹینٹ اسکول قائم کرکے نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔