ہمارا امن اور آزادی شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ (فوٹو فائل)

شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ (فوٹو فائل)

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہدا کی بے مثال قربانیوں کا مرہون منت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ 6ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلیے پرعزم ہے۔

دریں اثنا سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے یوم دفاع پر پاکستان میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے، جو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کی جارحیت کو شکست فاش دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔