چین میں 6.8 شدت کے زلزلے سے ہولناک تباہی، ہلاکتیں 68 ہوگئیں

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
زلزلے سے متعدد گھروں کونقصان پہنچا اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے:فوٹو:فائل

زلزلے سے متعدد گھروں کونقصان پہنچا اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے:فوٹو:فائل

بیجنگ: چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز اُٹھیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ مجموعی طور پر ہلاکتیں 68 ہوگئیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں 6.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔

زلزلےسے متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچرکو شدید نقصان پہنچا اور کئی شہر بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر تاریکی میں ڈوب گئے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب 68 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

زلزلے میں لینڈ سلائیڈنگ سے سیکڑوں افراد محصور ہوکر رہ گئے۔ زلزلے سے متاثرہ دو شہروں میں 500 کے قریب زخمیوں کو لایا گیا ہے جس میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔