کینیڈا چاقو حملہ:2 ملزمان بھائیوں میں سے ایک کی لاش برآمد

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
کینیڈا چاقو حملے میں 10 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

کینیڈا چاقو حملے میں 10 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے تھے:فوٹو:سوشل میڈیا

اوٹاوا: کینیڈا میں چاقو حملے میں ملوث 2 ملزمان بھائیوں میں سے ایک کی لاش برآمد ہوگئی۔

کینیڈا کے پولیس حکام کے مطابق ساسکچیوان صوبے میں چاقو کے حملے کا ایک ملزم 31 سالہ ڈیمین سینڈرسن کی لاش جیمز کری نیشن کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

چاقو حملے کا دوسرا ملزم اور ڈیمین سینڈرسن کا بھائی مائیلس سینڈرسن تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ اتوار کو کینیڈا کے علاقے جیمز سمتھ کری نیشن اور قریبی گاؤں ویلڈن میں 13 مقامات پر چاقو حملوں میں 10 افراد کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ 15 زخمی ہوئے تھے۔

کینیڈا کے تین صوبوں کی پولیس مشتبہ ملزم کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے۔ ملزم مائیلس سینڈرسن کا ایک طویل مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔