’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے سلمان خان کی پہلی جھلک منظرِعام پرآگئی

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
سلمان خان کی  فلم کا نام تبدیل کر کے ‘کسی کا بھائی کسی کی جان‘ رکھ دیا گیا(فائل فوٹو)

سلمان خان کی فلم کا نام تبدیل کر کے ‘کسی کا بھائی کسی کی جان‘ رکھ دیا گیا(فائل فوٹو)

ممبئی: سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کا نام ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا گیا ہے اس سے قبل فلم کا نام ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ رکھا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سلمان خان کی فلم کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ اس کا نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا جس کے بعد اسے تبدیل کر کے ’بھائی جان‘ رکھا گیا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلوں میاں کی اس فائنل نام میں تاخیر کا شکار فلم کا کو ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹائٹل دے دیا گیا ہے۔


سلمان خان نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اس فلم کے نام کا بھی اعلان کیا انہوں نے ٹیزر کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ لکھا۔

یاد رہے کہ فلم کے پروڈیوسر خود سلمان خان ہیں جبکہ فرحاد سمجی اس فلم کی ہدایتکاری کریں گے فلم میں پوجا ہیج اور سلمان خان کی پسندیدہ اداکارہ شہناز گل مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ رواں سال 30 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔