سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی افزائش کی صورتحال خوفناک ہے، شنیرا اکرم

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
پاکستان کو پہلے ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا سامنا ہے،شنیرا اکرم:فوٹو:فائل

پاکستان کو پہلے ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا سامنا ہے،شنیرا اکرم:فوٹو:فائل

 کراچی: سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ سیلابی پانی سے گھرے علاقوں میں مچھروں کی افزائش کی صورتحال خوفناک ہے۔

شنیرا اکرم نے سیلاب سے متاثر علاقوں سے متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ سیلابی پانی میں ڈوبے علاقوں میں مچھروں کی افزائش کی صورتحال خوفناک ہے۔ ان علاقوں میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے فوری مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

شنیرا اکرم نے پانی سے گھرے علاقے  میں موجود مچھروں کی ویڈیوشئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالا دھواں نہیں بلکہ مچھر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کو پہلے ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں مثلاً ملیریا، ڈینگی،چکن گونیا، کانگو اور دیگر کا  سامنا ہے اور اب تباہ کن سیلاب کے بعد کھڑے پانی میں پیدا ہونے والے مچھروں کے مناظر ہولناک  اور فوری مدد کے متقاضی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔