عاشقی 3 کا اعلان، کارتک آریان مرکزی کردار نبھائیں گے

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
کارتک آریان  فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے (فائل فوٹو)

کارتک آریان فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے (فائل فوٹو)

ممبئی: مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’عاشقی‘ کے ایک اور سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال کی بلاک بسٹر فلم بھول بھولیا 2 کی کامیابی کے بعد کارتک آریان کے ستارے عروج پر ہیں۔

کارتک جو پہلے سے ہی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انہیں اب ایک دلچسپ فلم کی پیش کش ہوئی ہے۔ پیر کے روز اداکار نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ عاشقی 3 میں کام کرنے والے ہیں جس کے ہدایتکار انوراگ باسو ہوں گے۔

کارتک آریان رومانوی فلم ’عاشقی‘3 میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے تاہم ان کے ساتھ بطورِ ہیروئن کونسی اداکارہ ہوں گی یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

کارتک نے عاشقی 3 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں‘۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)


واضح رہے کہ اس فرنچائزی کی پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کے بینر تلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکار مہیش بھٹ نےکی تھی۔ راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔

اس کے بعد فرنچائز نے سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی۔ اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔