مدرسے میں بچے پر تشدد پر قاری گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 6 ستمبر 2022
پولیس نے بچے کے والد امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا فوٹو: فائل

پولیس نے بچے کے والد امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا فوٹو: فائل

 کراچی: زمان ٹاؤن پولیس نے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کرلیا۔

زمان ٹاون پولیس کے مطابق مدرسے کے طالبعلم 10 سالہ عبدالوہاب کو مدرسے کے قاری کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی اطلاع بچے کے والد نے فوری طور پر پولیس کو دی۔

پولیس نے بچے کے والد امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چھاپہ مار کارروائی کے دوران قاری عبید کو گرفتار کرلیا جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔