بس بہت ہوگیا، آج سب کو جواب دوں گا، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
پی ڈی ایم مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے، چیرمین پی ٹی آئی

پی ڈی ایم مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہی ہے، چیرمین پی ٹی آئی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔

یہ پڑھیں : نواز اور زرداری ایسا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں جو ان کے حق میں بہتر ہو، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہےجس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔

یہ پڑھیں : عمران خان کے فوج سے متعلق بیان پر آرمی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، آئی ایس پی آر

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔