لاہور ہائیکورٹ میں ماں کی بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے سے روکنے کی انوکھی درخواست

 منگل 6 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

ماں نے لاہور ہائی کورٹ میں 18 سالہ بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ماں نے اپنے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے سے روکنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، عدالت میں بیٹے کی والدہ زبیدہ بی بی نے درخواست دائر کی۔

والدہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بچپن میں بیٹے نفیس علی کو اپنے بھائی کو دے دیا تھا، اب بھائی وارث علی اب زبردستی بیٹے کو اٹلی لے جانا چاہتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ہم حقیقی والدین ہیں اور ہماری اجازت کے بغیر ہمارے بیٹے کو بیرون ملک نہیں بھجوایا جاسکتا لہذا عدالت بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

جسٹس شان گل نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سئینر وکیل کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔