یوم دفاع؛ مقبوضہ وادیِ کشمیر میں پاک فوج کے پوسٹرز آویزاں

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
(فوٹو: فائل) شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

(فوٹو: فائل) شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

 سری نگر: پاکستان کے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مقبوضہ وادیِ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیریوں کے مختلف علاقوں میں شہداء اور پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، پوسٹرز میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی تصاویر موجود ہیں۔

مقبوضہ وادی میں سری نگر، پلوامہ، بڈگام اور وادی کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جبکہ قابض افواج کے بندوقوں کے سائے میں پوسٹرز آویزاں کرنا ایجنسیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ارش دیپ سنگھ سے متعلق غلط معلومات؛ بھارت کا ویکیپیڈیا کو نوٹس جاری

دوسری جانب کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی قابض افواج کی پکڑ دھکڑ اور چھاپوں کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا جبکہ حریت پسند رہنما عبدالحمید لون نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے بعد کشمیری نوجوانوں نے گھروں سے باہر نکل کر جشن بھی منایا۔

ایشیاکپ کے سنسنی خیز میچ میں جیت کے بعد نوجوانوں نے پاکستان کی جیت کے بعد آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔