شام میں زیرِتعمیر مکان میں بارودی سرنگ دھماکا؛ 4 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 6 ستمبر 2022
بارودی سرنگ دھماکے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، فوٹو: فائل

بارودی سرنگ دھماکے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، فوٹو: فائل

ادلب: شام کے شمال مغربی علاقے میں زیر تعمیر مکان کے اندر بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 بہن بھائی جان بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام میں مکان ایک حصے کی تعمیر جاری تھی جس کے دوران زیر زمین دبی بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھمکاے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں بچے بہن بھائی ہیں۔ متاثرہ خاندان دو ہفتے قبل ہی اس گھر میں منتقل ہوا تھا اور ایک کمرا تیار کروا رہے تھے۔ جنگ میں اب اتک اس بدقسمت خاندان کے 4 بھتیجے، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنگ زدہ شام میں تمام متحارب گروپوں نے زرعی زمینوں اور رہائشی علاقوں میں بچھائی ہیں جو کسانوں اور راہگیروں کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے  بارودی سرنگوں سے متعلق ادارے نے 2015 میں بتایا تھا کہ 15 ہزار افراد بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر متاثر ہوچکے ہیں یعنی یومیہ 5 افراد بارودی سرنگوں کی زد میں آئے۔

شام میں 2011 میں داعش اور حکومتی فورسز کے درمیان جنگ میں 5 لاکھ افراد ہلاک اور دسیوں لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔